جوہر ٹاؤن ،شہری اور وارڈن میں جھگڑا،پولیس نے شہری کو گرفتار کر لیا

جوہر ٹاؤن ،شہری اور وارڈن میں جھگڑا،پولیس نے شہری کو گرفتار کر لیا

لاہور(وقائع نگار) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں شہری اور وارڈن میں جھگڑا،پولیس نے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ روز شہری الیاس اور ٹریفک وارڈن کے مابین اس وقت لڑائی ہو گئی جب ٹریفک وارڈن نے شہری کو رانگ ٹرن لینے پر روک کر اس کاچالان کرنا چاہا ۔لڑائی کے دوران شہری نے ٹریفک وارڈن پر مکوں کی بارش کر دی ا س دوران دیگر راہگیر بھی جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی