غالب مارکیٹ، نعیم قیصر منشیات فروش کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا

غالب مارکیٹ، نعیم قیصر منشیات فروش کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا

لاہور(وقائع نگار) غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نعیم قیصر نامی منشیات فروش کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے سنوکر پر جوا لگانے والے 5 جواریے بھی گرفتار کر لئے ہیں۔ایس ایچ او غا لب ما ر کیٹ زبیر بھٹی کے مطا بق منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران نعیم قیصر نامی منشیات فروش کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے اْنکے قبضے سے شراب کی درجنوں بوتلیں برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب غالب مارکیٹ پولیس نے سنوکر کلب پر چھاپہ مارا کر جوا کھیلنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید : علاقائی