لاہور پولیس میں ایس پی کی 4نئی سیٹیں تخلیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور پولیس میں ایس پی کی 4نئی سیٹیں تخلیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور(وقائع نگار) لاہور پولیس میں ایس پی کی 4نئی سیٹیں تخلیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، سمری منظوری کے لئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ارسال کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب سے ایس پی اینٹی رائیڈ ، ایس پی ہائیکورٹ ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک ، ایس پی اے جی ایل ایس کی سیٹ منظور کرائی جائے گی۔ آئی جی مشتاق سکھیرا کی منظوری کے بعد افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی