گرین ٹاؤن ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3بچوں کی ماں کو ہلاک کر دیا

گرین ٹاؤن ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3بچوں کی ماں کو ہلاک ...

لاہور(وقائع نگار)گرین ٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 3بچوں کی ماں کو قتل کر دیا جس کی لاش کو گزشتہ روز پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ،تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔پولیس کے مطابق 35سالہ اینا تبسم تین بچوں کی ماں اور مقامی ہاسٹل میں کام کرتی تھی۔ گزشتہ روز رات گئے وہ اپنے گھر کی جانب جا رہی تھی کہ نامعلوم 2موٹر سائیکل سواروں نے اس کو گھیر لیا اور فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے گزشتہ روز مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق تاحال ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی