چوہنگ، چھریوں کے وار سے قتل ہونے والا 55سالہ تاجرسپرد خاک

چوہنگ، چھریوں کے وار سے قتل ہونے والا 55سالہ تاجرسپرد خاک

لاہور(وقائع نگار) چوہنگ کے علاقہ میں چھریوں کے وار سے قتل ہونے والے 55سالہ تاجر کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دی ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ محافظ ٹاؤن میں ایک فلیٹ سے نعش ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی تھی جس کی بعد ازاں شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ڈیفنس کا رہائشی اور تاجر ہے۔طارق کا اس فلیٹ میں آنا جانا تھا اور اس نے ہی یہ فلیٹ کرایہ پر حاصل کر رکھا تھا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ رات کے وقت دو خواتین بھی فلیٹ پر آئی تھیں،خودکشی اور قتل دونوں محرکات پر تفتیش جاری ہے،طارق کے بیٹے کی مدعیت میں اس حوالے سے مقدمہ 2نامعلوم خواتین اور 2مردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ روز مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی