چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ماہانہ 3لاکھ الاؤنس ادائیگی کی سمری وزیر اعلٰی کو ارسال

چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ماہانہ 3لاکھ الاؤنس ادائیگی کی سمری وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو سپیرئیرایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں ماہانہ 3لاکھ روپے ادائیگی کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھاکہ وہ مقرر ہ اوقات سے زائد وقت ڈیوٹی دیتے ہیں، اس کے علاوہ دیگر معاملات کی بھاری ذمہ داری بھی عائد ہے اس لئے انہیں طے شدہ ماہانہ تنخواہ کے علاوہ سپیرئیر ایگزیکٹو الاؤنس کی مد میں ماہانہ تین لاکھ روپے ادائیگی کی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے اس درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو ماہانہ تین لاکھ روپے الاؤنس کی مد میں ادائیگی کیلئے سمری آئی اینڈ سی کو بھجوا دی ہے جس نے اسے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -