کرپشن الزامات ثابت ہونے پر لرنرلائسنس وین کے 4 اہلکار برطرف

کرپشن الزامات ثابت ہونے پر لرنرلائسنس وین کے 4 اہلکار برطرف

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین نے کرپشن الزامات ثابت ہونے پر لرنرلائسنس وین کے 4 اہلکار وں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لرنر لائسنس وین کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا جس پر ڈی آئی جی ٹریفک نے سخت نوٹس لیتے ہوئے لرنر وین کے چاروں اہلکاروں التمش، شہزاد، اعظم اور سعد کو نوکری سے بر طرف کر دیا۔دیانت داری سے کام کرنے والے اہلکاروں کو ہمیشہ سراہا جاتا ہے لیکن کام چوراور بددیانت اہلکاروں کی سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں کوئی جگہ نہیں، آئندہ ایسی شکایات بالکل برداشت نہیں کرینگے۔

مزید : علاقائی