آ صف عر ف شبا لو ڈکیت گینگ کے4ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا
لاہور(وقائع نگار) تھانہ راوی روڈ پولیس نے چھاپہ مار کر آ صف عر ف شبا لو ڈکیت گینگ کے4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہز ا روں کی نقد ی،3مو ٹر سا ئیکلیں ،4پسٹلز،10مو با ئل فو ن اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد نو یدنے ڈی ایس پی محمد اعجا ز ڈھلو ں کی سربراہی میں گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوراوی روڈ محمد عا صم رفیع و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ ایس ایچ اوعا صم رفیع نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمرا ہ سبز ی منڈ ی کے علاقہ میں چھاپہ مار کرڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث آ صف عر ف شبا لو ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میںآ صف عر ف شبا لو ،جمشید یو سف،عا مر اور نعیم شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سٹی ڈویژن میں متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی سٹی نے آ صف عر ف شبا لو ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوراوی روڈ محمد عا صم رفیع اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔