4بھائیوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست، چیئرمین نادرا سے جواب طلب

4بھائیوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست، چیئرمین نادرا سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 4 سگے بھائیوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں چاروں بھائیوں عبدالحمید،عبدالمجید،عبدالمناف اور عبدالقیوم کے وکیل محمد ریاض نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کر نے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالحمید،عبدالمجید،عبدالمناف اور عبدالقیوم کے شناختی کارڈز کو نادرا نے بلاک کر دئیے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نادرا کو شناختی کارڈز بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر