فراڈ کیس میں ملوث دو خواتین کی ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ملوث دو خواتین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس دوبارہ تفتیش کے لئے بھجوادیا۔مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں سرگودھا کی خواتین کنیز فاطمہ اور مریم بی بی نے بغیر وکیل کے اپنا مقدمہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جان بوجھ کیس میں ذاتی رنجش کی بناء پر پھنسایا گیا وہ بے گناہ ہیں ،عدالت ضمانت منظور کرے۔عدالت کے استفسار پر مخالف وکیل کی جانب سے مکان پر قبضے کے مکمل ثبوت پیش نہ کئے جاسکے جس پر عدالت نے دونوں خواتین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس پر دوبارہ سے تفتیش کے لئے بھیج دیاہے۔
ضمانت منظور