ڈائریکٹر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

ڈائریکٹر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرو ڈائریکٹر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ یہ درخواست گزار شہباز حسین شاہ نے محمد عارف گوندل ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے محکمہ ایل ڈی اے کو نومبر2016 میں درخواست گزار کی درخواست پر 3ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن تقریباً دو ماہ گذر جانے کے بعد بھی ایل ڈی اے متعلقہ آفسیر نے درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

ڈائریکٹر،درخواست

مزید : صفحہ آخر