رشوت کے مقدمہ میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت مسترد

رشوت کے مقدمہ میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے رشوت کے مقدمہ میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش کی مگر پولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا،درخواست گزار پٹواری رانا ضیا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ اس کے خلاف شہری محمد علی نے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے جس میں کوئی سچائی نہیں ،اسے ضمانت پر رہاکیا جائے تاہم عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد راناضیاء نے احاطہ عدالت سے نکلتے ہی فرار کی کوشش کی اور اس دوران ملزم پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑا لیکن پولیس نے اسے قابو کرتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنا دی ۔

ضمانت مسترد

مزید : صفحہ آخر