قتل کے مجرم کی سزا پھانسی سے عمر قید میں تبدیل

قتل کے مجرم کی سزا پھانسی سے عمر قید میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ساس کے قتل میں پھانسی کی سزا پانے والے ملزم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل منیر احمد سیال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کی بیوی کی جانب سے خلع لینے کی رنجش میں ملزم نے اپنی ساس مسرت بی بی کو قتل کر دیا تھا ۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے اسے دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -