ہائیکورٹ ملزمان کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہم

ہائیکورٹ ملزمان کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کی جعلی کاز لسٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار3ملزمان کی درخواست ضمانت مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا ہے۔عدالت عالیہ کے گرفتار اسسٹنٹ ملزم طارق عزیز،ڈیٹا انٹری آپریٹر عمران بشیر اور ناصر محمودکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان پر بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے 6ماہ گزرنے کے باوجود مکمل چالان ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کیا۔عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسر مقدمے کا ریکارڈ لے کر عدالت پیش نہ ہواجس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر طارق عزیز کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 19جنوری تک ملتو ی کر دی ہے۔
برہم

مزید :

صفحہ آخر -