قواعد وضوابط پر عملدرآمد تک ادویات کی فراہمی کا کوئی ٹھیکہ مکمل نہ کیا جائے ،ہائیکورٹ

قواعد وضوابط پر عملدرآمد تک ادویات کی فراہمی کا کوئی ٹھیکہ مکمل نہ کیا جائے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکوں کے ٹینڈرز پر عملدرآمد روکتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد تک ادویات کی فراہمی کا کوئی ٹھیکہ مکمل نہ کیا جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار ٹھیکیدار جاوید اقبال کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ ہائیکورٹ نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکوں کیلئے قواعد ضوابط مقرر کئے۔ ان قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا عدالتی فیصلہ سیکرٹری صحت کے پاس زیر التواء ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیاسی بنیادوں پر ٹھیکے دینے کیلئے قواعد و پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہ رہی لیکن قواعد و ضوابط نظرانداز کر کے ادویات کی سپلائی کے ٹھیکوں کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ادویات کی فراہمی کے ٹھیکوں کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ سیکرٹری صحت کو بھی ٹھیکوں کے قواعد و ضوابط کے عدالتی حکم پر 7 دن میں فیصلے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر