ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورسمیت 13ڈسٹرکٹ ججوں کے تبادلے

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورسمیت 13ڈسٹرکٹ ججوں کے تبادلے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورسمیت 13ڈسٹرکٹ ججوں کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔لاہورہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشنزکے مطابق تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں عابد حسین قریشی کو فیصل آباد سے لاہور ، نذیر احمد گجانہ کو لاہور سے فیصل آباد ، سید پرویز علی شاہ کو خانیوال سے مظفر گڑھ ، رائے نذیر احمد کو پاکپتن شریف سے خانیوال ، محمد اسلم کو راجن پور سے پاکپتن شریف ،مس ماہ رخ عزیز کوجہلم سے لاہور ہائیکورٹ ،قیصر نذیر بٹ کو مظفر گڑھ سے لاہور ہائیکورٹ ،عبدالقیوم خان کو جج بنکنگ عدالت لاہور سے سیالکوٹ ،محمد یوسف اوجلا کو سیالکوٹ سے جہلم ، بیدار بخت کو ڈرگ کورٹ ملتان سے اوکاڑہ اور محمد ایوب خان کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے راجن پور تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔مذکورہ جوڈیشل افسران 17 جنوری تک اپنی نئی پوسٹنگ پر فرائض سنبھالیں گے۔علاوہ ازیں صارف عدالت گجرات کے جج محمد خلیل ناز کا تبادلہ کرکے انہیں جج انٹی کرپشن عدالت فیصل آباد تعینات کردیا جبکہ جج بنکنگ عدالت لاہور نمبر II سجاد احمد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں جج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نمبر ایک تعینات کر دیا گیا ہے۔

ججوں کے تبادلے

مزید : صفحہ آخر