17 جنوری کو پھانسی کے منتظر مبینہ ذہنی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ معطل

17 جنوری کو پھانسی کے منتظر مبینہ ذہنی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے مبینہ ذہنی معذور قیدی خضر حیات کے ڈیتھ وارنٹ معطل کردیئے ہیں ۔خضر حیات کو 17جنوری کو پھانسی دی جانا تھی ۔فاضل بنچ نے یہ عبوری حکم امتناعی خضرحیات کی والدہ اقبال بانو کی درخواست پر جاری کئے ،عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجابکو آئندہ تاریخ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،یہ درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے جس میں ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کیا گیا تھا جو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،اس پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی ادارے کی سستی کی سزا کسی قیدی کو نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ قیدی خضر حیات کیمپ جیل میں رہ کر پاگل ہوچکا ہے اور قیدی کے معائنے اور میڈیکل بورڈ کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے لیکن قیدی کے پاگل ہونے کا معاملہ حل ہونے سے قبل ہی اس کے 17 جنوری کو پھانسی دینے کے لئے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر