کنسٹر کشن کمپنی کے دفتر میں آ تشزدگی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

کنسٹر کشن کمپنی کے دفتر میں آ تشزدگی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)منا واں کے علاقہ میں کنسٹر کشن کمپنی میں سلنڈر د ھما کے سے آگ لگنے کا واقعہ ، کمپنی ایم ڈی امجد خان کا جائے وقوعہ کا دورہ، واقعہ کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ آگ نے دو منٹ میں پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا اور تین منٹ میں خودبخود بجھ گئی۔ مرنے والوں میں چار کا تعلق کوٹ ادو، دو ملتان جبکہ ایک ایک شیخوپورہ اور چکوال سے تھا۔ کنسٹرکشن کمپنی میں آٹھ سو کے قریب مزدور کام کرتے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔حبیب احمد پراجیکٹ مینجر کنٹرکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ واقعہ کے وقت کئی مزدور سو رہے تھے جنہیں اٹھا کر بلڈنگ سے باہر نکالا گیا، لیبر کو تین ٹائم کھانا، میڈیکل اور رہائش بھی دی جا تی ہے ۔ واقعہ سے پہلے بھی تمام مزدوروں کا ریکارڈ موجود تھا اب تمام کی تصاویریں بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں، واقعہ پر دلی افسوس ہے، تمام جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ان کے آبائی گاؤں منتقل کی جائیں گی۔اس حوالے سے شاہد سلیم سی ای او کنسٹریشن کمپنی کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مالی امداد کی جائے گی۔

کنسٹر کشن کمپنی

مزید : صفحہ آخر