مناواں، آ تشزدگی سے جاں بحق مزدورو ں کی تعدا د 8ہو گئی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے) مناواں کے علاقہ محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں دوروز قبل آگ لگنے سے جھلسنے والے مزدورو ں کی تعدا د 8ہو گئی ۔ پو لیس نے جا ں بحق ہو نے والوں کی لا شیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں جنہیں ورثا سپر د خا ک کر نے کے لئے آبا ئی علاقوں میں لے گئے ۔جبکہ زخمی 5افرا د کی حا لت نا زک بیا ن کی جا تی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مناواں کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع حبیب کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفترمیں دوروز قبل اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو وہاں 7 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ 12 کی حالت انتہائی خراب تھی۔ مر نے والو ں میں22سالہ وقار یو نس ،21سالہ محمد ساجد ،19سالہ محمد بلا ل ، 20سالہ محمد دلاور ،33سالہ ندیم ،50سالہ محمد حسین ،33سالہ قمر عباس شامل ہیں۔ جبکہ جھلسنے والو ں میں 20سالہ عا ر ف ، 22سالہ نعیم ، 18سالہ امجد ، 20سالہ یو نس ، 22سالہ ر مضا ن ، 20سالہ عا بد ، 19سالہ نو ید ،18سالہ سمیع اللہ ، 22سالہ عبا سن محمد شر یف وغیر ہ شامل ہیں۔ گزشتہ رو ز زخمیو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے محمدشریف بھی جا ن کی با زی ہا ر گیا جس سے ہلا کتو ں کی تعدا د 8ہو گئی ہے ۔ ڈا کٹروں کا کہنا ہے کہ 5زخمیوں کے جسم 40 سے 50 فیصد تک جلے ہوئے ہیں۔پو لیس جا ں بحق ہو نیو الے افرا د کی لا شیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جنہیں ورثا نے سپرد خا ک کے لئے آبا ئی علاقہ میں لے گئے ۔ جہا ں سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سلنڈر د ھما کہ لگتا ہے ۔ تاہم حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کی جار ی ہے جلد اصل حقائق واضح ہو جا ئیں گئے ۔
مناواں