آئی جی پنجاب کاجعلی بھرتیاں کرنے والے افراد کی لسٹ حاصل کرنے کے لئے تحقیقاتی ٹیم کو ان کے نام بھجوانے کا حکم

آئی جی پنجاب کاجعلی بھرتیاں کرنے والے افراد کی لسٹ حاصل کرنے کے لئے تحقیقاتی ...

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی بھرتیاں کرنے والے افراد کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد بھرتی ہونے والے افراد کی لسٹ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ تحقیقاتی ٹیم کو ان کے نام بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔تاکہ ان کے خلاف ثبوتوں کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے واضح رہے کہ جعلی بھرتی سکینڈل میں سینکڑوں افراد کو ایک مافیا نے بھرتی کرنے کے بعد تنخواہیں دینے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا تھا ۔یہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد جب انہیں محکمے سے نکال دیا گیا۔تو مذکورہ ملازمین نے ہائی کورٹ میں بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے عدالت عالیہ کا فیصلہ حاصل کر رکھا تھا سپریم کورٹ نے ایک بار پھر اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جعلی بھرتیاں

مزید : صفحہ آخر