شہبازشریف کی بغیرپروٹوکول چمبہ ہاؤس آمد، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،صحت یابی پر مبارکباد

شہبازشریف کی بغیرپروٹوکول چمبہ ہاؤس آمد، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،صحت ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج بغیر پروٹوکول چمبہ ہاؤس گئے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے صحت یابی پر مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کے روبصحت ہونے پر دلی خوشی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمن کو گلدستہ بھی دیا۔

صحت یابی

مزید : صفحہ آخر