طیبہ تشدد کیس: راجہ خرم او ایس ڈی بنا دئے گئے

طیبہ تشدد کیس: راجہ خرم او ایس ڈی بنا دئے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم مزید عدالتی امور انجام نہیں دے سکتے۔ ان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب، تشدد کا شکار بچی کا نیا گھر سویٹ ہوم ہے کہ جہاں طیبہ کا بچپن لوٹنے لگا ہے۔ نئے گھر میں طیبہ کا آج دوسرا روز تھا۔ معصوم بچی جہاں کھیل کود میں مصروف رہی وہیں نئی دوستوں کو اپنا غم بھی سناتی رہی۔ اس کے زخموں سے درد کی ٹیسیں اب بھی اٹھ رہی ہیں۔طیبہ اپنے والدین کو یاد کرتی ہے لیکن اس کے ارادے بھی بہت بلند ہیں۔ سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان کہتے ہیں کہ طیبہ کو بیرسٹر بناؤں گا اور مظلوم بچیوں کی آواز بنا کر ایوان میں لاؤں گا۔طیبہ دعویدار والدین کے ڈی این اے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سویٹ ہوم میں ہی رہے گی اور پھر اس کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا

او ایس ڈی

مزید : صفحہ اول