وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،روحیل ڈار

وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،روحیل ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے کہا ہے کہ برآمدکنندگان کیلئے جاری کئے گئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکج سے ملکی ایکسپورٹس میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جبکہ 180 ارب روپے کی سبسڈی سے پاکستان کے بڑے برآمدی شعبوں پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ گزشتہ روز ن لیگ سیکرٹریٹ میں امریکی پاکستانی تاجروں کے ایک بڑے وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این (یو ایس اے) رانا سعید، سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی، چیف کوآرڈینیٹر افضل بٹ اور صدر نیویارک اسٹیٹس احمد جان بھی موجود تھے۔ روحیل ڈار نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت درست سمت میں گامزن ہوچکی ہے اور دنیا بھر کے اقتصادی ماہرین پاکستان کے معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دے رہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی نے کہا کہ وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے مراعات پیکج کا اعلان کرکے کاروباری طبقہ بالخصوص برآمد کنندگان کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے، ایکسپورٹرز کو چاہئے کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں قیمتی زرمبادلہ آئے اور تجارتی خسارہ کم ہوسکے۔
روحیل ڈار

مزید :

صفحہ آخر -