ملتان میں جاپانی انجینئرہوٹل کی چھت سے گرکرجاں بحق

ملتان میں جاپانی انجینئرہوٹل کی چھت سے گرکرجاں بحق

ملتان(آئی این پی )ملتان میں نجی ہوٹل کی چھت سے غیر ملکی جاپانی انجینئر گر کرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملتان میں طارق روڈ پر واقع نجی ہوٹل کی چھت سے گرکرغیرملکی جاپانی انجینئیرہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورہوٹل کو سیل کردیا، جاپانی انجنئیر ڈیرہ غازی خان میں جاری ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق جاپانی انجینئیر کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان کے مطابق جاپانی شہری نے ملتان کے علاقے طارق روڈ پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔سی پی او کے مطابق جائے وقوع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے وقوع سے مبینہ طور پر جاپانی شہری کا ایک خط بھی ملا ہے جس میں تحریر ہے کہ 'میں بہت اداس ہوں'۔ جاپانی شہری کی شناخت اوکا مکارا کے نام سے کی گئی، جو ڈیرہ غازی خان میں ایک پراجیکٹ پر کام کی غرض سے مذکورہ ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔چین اور جاپان سے تعلق رکھنے والے مزید 15 سے 20 افراد بھی اسی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید : صفحہ آخر