کرپشن سکینڈل میں دیہاتیوں کو بطور گواہ بلانے کے خلاف درخواست ڈی جی نیب پنجاب کو نوٹس

کرپشن سکینڈل میں دیہاتیوں کو بطور گواہ بلانے کے خلاف درخواست ڈی جی نیب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے کرپشن سکینڈل میں دیہاتیوں کو بطور گواہ بلانے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی نیب پنجاب کو 30 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزاررقیہ بی بی سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ مال نے چونیاں میں درخواست گزاروں کی 740 کنال اراضی ایکوائر کی ، اس اراضی پر چونیاں کینٹ کا داخلی و خارج سیکشن بنایا جانا تھا۔ لیکن درخواست گزاروں کو معاوضے کی رقم کی ادائیگی کی بجائے محکمہ مال کے افسروں نے ملزم رانا رشید کے ساتھ مل کرمعاوضے کی رقم خوردبرد کر لی۔

کرپشن سکینڈل

مزید : صفحہ آخر