4 ہزار سے زائد طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست ایچ ای سی سے جواب طلب

4 ہزار سے زائد طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست ایچ ای سی سے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 4 ہزار سے زائد طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 7 دن میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے محمد عمیر سمیت دیگر طلبہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ہزاروں طلبہ پرسٹن یونیورسٹی سے گریجوایشن اور ماسٹرز مکمل کر چکے ہیں لیکن ڈگریاں مکمل ہونے کے باوجود ایچ ای سی ان کی تصدیق نہیں کر رہا

ڈگریاں تصدیق

مزید : صفحہ آخر