تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور ہوگئی

تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹرنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں بار بار موقف بدلنے سے عمران خان اور تحریک انصاف کی پوزیشن کمزور ہوگئی،امید ہے عدالت عظمیٰ سے انصاف کا علم بلند ہوگا۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہمارا موقف پہلے دن سے وہی ہے جو آج ہے،ہم تحریک انصاف کی طرح بار بار یوٹرن نہیں لیتے،پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوگی۔سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاکہ لاپتہ افراد سے متعلق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سینیٹ میں تفصیلی بیان دے چکے ہیں،انہوں نے معاملے کا نوٹس بھی لیا ہے،اس لیے ابھی انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف کی پوزیشن بے حدکمزور ہوگئی ہے،عمران خان کا بیان دن کو کچھ اور ہوتا ہے اور شام کو بدل کر کچھ اور ہوجاتا ہے ،امید ہے عدالت عظمیٰ سے انصاف کا علم بلند ہوگا۔

پوزیشن کمزور

مزید : صفحہ اول