لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے

لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی سعودی عرب میں عسکری اتحاد میں تعیناتی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق ہونا چاہیے،حالیہ دنوں میں لاپتہ ہونے والے افراد کو بازیاب کرایا جائے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت مضبوط اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت مضبوط اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،منصوبے کا پہلا انٹری پوائنٹ گلگت بلتستان ہے،اس منصوبے میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی ان کا حق دیاجائے تاکہ چھوٹے صوبوں میں غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو۔رحمان ملک نے کہاکہ پانامہ لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اس لیے اس پر رائے دینا مناسب نہیں،راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا افسوس ہے یہ دیکھنا ہوگا کہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں،ان کو پکڑا جائے،عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،وقت آگیا ہے کہ لاپتہ افراد کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے

رحمان ملک

مزید : صفحہ اول