مناواں کا علاقہ مہر گارڈن میں د فتر سے دو مزدوروں کی لاشیں بر آمد

مناواں کا علاقہ مہر گارڈن میں د فتر سے دو مزدوروں کی لاشیں بر آمد

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مناواں کے علاقے مہر گارڈن کے د فتر سے دو مزدوروں کی لاشیں بر آمد۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے مزدور جاں بحق ہو ئے جبکہ ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پو لیس نے لا شیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مناواں کے علاقہ مہر گارڈن کے د فتر میں مزدوروں نے رات کو مقامی علاقے میں قائم شکیل ہوٹل سے کھانا کھایا جو کہ زہریلا تھا۔ پو لیس کے مطا بق تین مزدوروں نے کھانا کھایا جن میں سے دو مزدور سجاد اور جاوید دم توڑگئے جبکہ نوازنامی مزدورکی حالت خطرے سے باہر ہے۔پو لیس نے جا ں بحق ہو نے والے مزدورو ں کی لا شیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے نواز سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے مقامی چوکیدار کا کہنا ہے کہ مزدور رات کا کھانا کھا کر سو گئے تھے ،صبح جگایا تو اْٹھے نہیں جس پر پولیس کو اطلاع کردی۔اس حوالے سے ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے لیکن حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعدہی معلوم ہوں گے۔

لاشیں بر آمد

مزید : صفحہ آخر