انتخابات جیت کر بینظیربھٹوکا پاکستان بنائیں گے،بلاول

انتخابات جیت کر بینظیربھٹوکا پاکستان بنائیں گے،بلاول

کراچی(مانیٹڑنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات جیت کر شہیدمحترمہ بینظیربھٹوکا پاکستان بنائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیسی سیاسی جماعت کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی ہے،کارکن چاروں صوبوں میں منظم ہوکر پارٹی کو مضبوط بنائیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکن نے جمہوریت اور ملک کیلئے جانیں قربان کی ہیں،انتخابات جیت کر شہیدمحترمہ بینظیربھٹوکا پاکستان بنائیں گے

بلاول

مزید : صفحہ اول