امریکہ، اسلحے کی دکان لْوٹنے کی کوشش میں "احمق" چور خود ہلاک

امریکہ، اسلحے کی دکان لْوٹنے کی کوشش میں "احمق" چور خود ہلاک
 امریکہ، اسلحے کی دکان لْوٹنے کی کوشش میں

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ پر جاری ایک وڈیو میں دو لٹیروں کی "حماقت" کا انکشاف ہوا ہے جنہوں نے اسلحے کی فروخت کی ایک دکان کو لْوٹنے کی کوشش کی تاہم اس دوران دونوں میں سے ایک لٹیرا مارا گیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔یہ واقعہ امریکی ریاست وِسکونسِن کے ایک ٹاؤن کوب میں پیش آیا۔ وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں لٹیرے دکان کے اندر داخل ہو کر اپنے مذموم مقصد پر عمل کرنے ہی والے تھے کہ اچانک دکان پر کام کرنے والے ایک درمیانی عمر کے ملازم نے موقع پاتے اپنے ہتھیار سے فائرنگ کر ڈالی جس کا انجام ایک لٹیرے کے اپنی جان سے ہاتھ دھونے کی صورت میں سامنے آیا۔ مذکورہ ملازم کی جانب سے اس موقع پر ایسی پْھرتی دکھائی گئی جس کے حامل عام طور پر سکیورٹی فورسز کے اہل کار ہوتے ہیں۔دلیری کا مظاہرہ کرنے والے ملازم نے واقعے کے بعد بتایا کہ وہ گولی چلانے پر مجبور ہو گیا تھا۔ حکام کی جانب سے ملازم پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر