مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کمر کس لی،نورالامین مینگل کی ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو

مضر صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کمر کس لی،نورالامین مینگل کی ’’پاکستان‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ڈی جی پنجاب فو ڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جعلی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش تیار اور فروخت کر نے والوں کا ایک مضبو ط مافیا ہے جو لالچ کی غرض سے انسانی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ دودھ تیار کر نے والی کمپنیاں دودھ تیار کر نے کے لیے مختلف کیمیکل ملا کر انسانوں میں موت بانٹ رہے ہیں جس کے خلاف پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے ایسے مافیا کے خلاف کمر کس لی ہے اور مضبو ط شکنجہ تیار کر کے فیکٹریوں ، کمپنیوں اور کھلا دودھ فر وخت کر نے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شر وع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر میں دیہی علاقوں سے لایا جانے والا 3لاکھ 3ہزار لیٹر کھلا دودھ مضر صحت ہو نے کی وجہ سے ضائع کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -