جعلی دودھ کی فروخت میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے،شہری

جعلی دودھ کی فروخت میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے،شہری

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے شہریوں وقاص مغل ، طارق چوہان ، فیصل چوہان رمیض ، کامران ، ارشد اور علی احمد نے کہا ہے کہ فوڈاتھارٹی اور ضلعی حکومت کے جرمانوں اور سزاؤ ں سے بے خوف مافیا اور ملاوٹ کر کے دودھ فروخت کر نے والوں کا مکروہ دھندہ بند کر نے اور مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریو ں کا کہنا ہے کہ شہر میں دودھ کا ایک نر خ نہیں ہے کوئی سو روپے لیٹر فروخت کر رہا اور کوئی پچاس روپے لیٹر ۔شہر میں دکانوں پر فروخت ہونے والا دودھ جہاں پانی ملا ہوتا ہے وہیں اس میں کیمیکل بھی ملا کر انسانی صحت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو ملاوٹ شدہ دودھ پلانے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران خاموش تماشائی بنے عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا پر دودھ میں ملے کیمیکل کی خبروں کے بعد دودھ ملی کوئی بھی چیز استعمال کر نے سے دل گھبراتا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمیکل ملے دودھ فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لے کر غریب اور مڈل مین کے بچوں کے مستقبل کو تاریک اور بیماریوں سے محفو ظ بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کر یں ۔

شہریوں کی رائے

مزید : صفحہ اول