عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں فکری درسگاہیں قائم کرنا ہونگی،صاحبزادہ سلطان احمد علی

عظیم قوم بننے کیلئے ہمیں فکری درسگاہیں قائم کرنا ہونگی،صاحبزادہ سلطان احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان)مادیت پرستی نے شرف انسانیت کو پامال کردیا ہے ‘ظاہر اور باطن کی پاکیزگی سے انسان اپنا مقام پاسکتاہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری و چےئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے میونسپل اسٹینڈ یم میں ایک حق باہو کانفرنس کے (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
زیر اہتمام منعقدہ اجتماع کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں اور مختلف تشدد پسند گروہوں نے نوجوانوں کو اپنا کھلونا بنالیا ہے ہمیں عظیم قوم بننے کیلئے عظیم فکری درسگاہیں قائم کرنا ہونگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا موجودہ معاشرہ دولت کی ہوس میں انسانی اقدار کو پامال کررہاہے جس سے قتل وغارت ‘دہشت گردی پھیل رہی ہے اور امن و سکون تباہ ہوتا جارہا ہے اور اس تباہی کا حل قرآن وسنت پر عمل اور روحانی اقدار کو پانا ہے ۔محمد سلطان احمد علی نے کہاکہ مسلمانوں کو ظاہری اعمال کی ترغیب کیساتھ روحانی تعلیم کا سبب بھی حاصل کرنا چائیے اور مسلم نوجوانوں کو چائیے کہ وہ کسی تشدد پسندانہ گروہ کا اعلیٰ کار نہ بنیں اور اپنی ظاہری تعلیم کیساتھ روحانی تعلیم حاصل کریں جس سے وہ اپنی زندگیو ں کو سنوار سکتے ہیں اور ظلم و زیادتی کے معاشرے سے اپنے آپ کو بچائیں ۔میلاد مصطفی و حق باہو کانفرنس کی صدارت سلطان محمد علی نے کی ۔آخر میں امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔اس موقع پر چےئرمین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ ‘ڈاکٹر شفیق الرحمان ‘سیٹھ طالب ‘ذوالفقار علی رضوی ‘شیخ جابر ‘مفتی عبدالرزاق مہروی سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
صاحبزادہ سلطان احمد