وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی تعیناتی کیخلاف ایک اور رٹ دائر

وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کی تعیناتی کیخلاف ایک اور رٹ دائر

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف ایک اوررٹ دائر کردی گئی بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

لاہور ہائی کورٹ لاہور میں صوبے کی سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکے حوالے سے کیس کی سماعت تھی جس میں ایک اورکیس شامل ہوگیا جو حافظ طلعت نے دائرکیاہے‘انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹرطاہر امین کی تعیناتی غیر قانونی ہے‘ اس لئے اس کیس کو بھی شامل کیا جائے لیکن عدالت نے یہ استدعا مستر د کردی کہ اس کیس کی نوعیت اور ہے‘ حافظ طلعت کے کیس کو سنگل بینچ سنے گا‘اس کیس کو سوموار تک موخر کردیا گیا ہے۔

رٹ دائر

مزید : ملتان صفحہ آخر