کوڑا خریدنے والی کمپنی کی طرف سے چارجز کم کرنے کی سمری مسترد

کوڑا خریدنے والی کمپنی کی طرف سے چارجز کم کرنے کی سمری مسترد

ملتان (خبر نگار )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے کوڑا خریدنے والی نجی سیمنٹ کمپنی کی طرف سے چارجز کم کرنے کی سمری مسترد کردی ہے اور کوڑا کی دوبارہ فروخت کی بحالی 16جنوری 2017سے شروع ہونے کا امکان ہے ملتان شہر کا کوڑا خریدنے والی نجی سیمنٹ کمپنی نے سپلائی چارجز (بقیہ نمبر64صفحہ12پر 

کم کرنے کے اپنے دیرینہ مطالبے کے پیش نظر کوڑا خریدنے کا عمل 3ماہ سے زائد عرصہ سے معطل کر رکھاہے اور بہانہ بنایا ہے کہ ان کا پلانٹ سالانہ مینٹینس کے باعث بند کیا گیا ہے اور کوڑا کی دوبارہ خرید کا سلسلہ شروع کرنے بارے کئی مرتبہ تاریخیں بھی دی گئیں ہیں او ر آخری مرتبہ یکم جنوری 2017سے دوبارہ کوڑا کی خرید شروع کرنے کی تاریخ دی گئی تھی مگر 3ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی تاحال کوڑا کی فروخت دوبارہ شروع نہیں ہوسکی ہے اور کوڑا کی فروخت معطل ہونے سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 2کروڑ روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کوڑا کرکٹ خریدنے کی سمری مسترد کرنے کی تصدیق قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور نے بھی کی ہے اور کہا ہے کہ نجی سیمنٹ کمپنی دوبارہ اسی ریٹس پر آئندہ ہفتے سے کوڑا خریدنے کا عمل شروع کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 51روپے فی ٹن کوڑا فروخت اور 500روپے فی ٹن سپلائی چارجز وصول کر رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر