خشک سردی کا خاتمہ،جنوبی پنجاب میں کل اور پرسوں بارش کا امکان

خشک سردی کا خاتمہ،جنوبی پنجاب میں کل اور پرسوں بارش کا امکان

ملتان(خبرنگار)مقامی محکمہ موسمیات نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کل14جنوری ہفتہ اور پرسوں15جنوری اتوار کو باران رحمت کی نوید سنادی ہے مقامی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج جمعہ کی شب کو ملتان سمیت جنوبی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل اور بارشیں برسانے کا سسٹم داخل ہوگا اور کل ہفتہ کو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ہے واضع رہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام علاقے پچھلے چند ماہ سے خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں اور بارشیں نہ ہونے سے نہ صرف وبائی امراض میں اضافہ ہوچکا ہے بلکہ گندم کی فصل کو بھی باران رحمت کی اشد ضرورت ہے دریں اثناء ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں یخ بستہ سردی کا سلسلہ برقرار ہے گزشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت5.8ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملتان کا موسم

مزید : ملتان صفحہ آخر