بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، گیس کی طویل بندش پر شہری سراپا احتجاج
ملتان،وہاڑی،خانیوال،میلسی،ٹھٹھہ صادق آباد ، کبیروالا،وجھیانوالہ،کوٹ سلطان(سٹاف رپورٹر، نمائندگان)جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہیمیپکو ریجن کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ‘ بتایا گیا ہے کہ ہائی لاس‘ زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز کے نام پر بھی بجلی کی طویل بندش کی جارہی ہے‘ شہری فیڈرز کی بحالی و مرمت کے نام پر بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیہات میں بد ترین صورتحال ہے جس کے باعث صارفین شدید پریشان ہیں‘وہ مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن میپکو انتظامیہ دعووں کے برعکس مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی اور گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگاجس کی وجہ سے صارفین کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں امجدعلی ، راجہ شاہد علی ، ایم اجمل ساقی ، منیر احمد، ساجد علی ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس سے تاجروں ، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا انہوں نے کہاکہ تاجروں کے کاروبار بری طرح متا ثر ہونے لگے گیس سے گھریلو خواتین کی مشکلات بڑھ گئی ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شہر اور گرد و نواح شدید سردی کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ خانیوال ہر اور گرد و نواح ،میاں چنوں ،جہانیاں اور کبیروالہ میں رات کو لوڈ مینجمنٹ کے نام پر کئی سالوں سے گیس کی بندش جاری ہے۔جبکہ اب گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 24گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہو کر رہے گئے ہیں۔عوام نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی شاہد خاقان عباسی،جی ایم سوئی گیس ملتان ،ایم این محمد خان ڈاہا اور ایم پی اے ھاجی نشاط احمد خان ڈاہا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی 24گھنٹے بند ش کا نوٹس لے کر عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شہر کے با اثر افراد نے اپنے سوئی گیس کے میٹروں پر غیر قانونی کمپریسر نصب کر الیئے جس سے گیس کا بحران مزید بڑھ گیا بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر محلہ رحمانیہ بازار سمیت دیگر علاقوں میں با اثر افراد نے اپنے سوئی گیس کے میٹروں پر ایسے غیر قانونی کمپریسر نصب کر ارکھے ہیں جو پائپ لائن میں موجود گیس کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کمپریسروں کی وجہ سے دیگر صارفین گیس سے یکسر محروم رہ جاتے ہیں ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آبادنواح کے علاقوں میں واپڈاسکینڈجہانیاں کی طرف سے علی شیر واہن،خان پور،مخدوم رشید،حاجن شیر،پیر صادق شاہ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شرو ع کر رکھا ہے،بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لئے درد سر بنتی جارہی ہے،جس کے باعث عوام پریشان ہیں،شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف میپکو ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کبیروالا شہر اور نواحی علا قوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈنگ کا تکلیف دہ سلسلہ جاری ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ورا نیہ آٹھ سے دس گھنٹوں تک محیط ہو تا ہے بجلی سے بندش سے فیکٹریاں ،نجی کا رخا نے بند ہو نے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس وجہ سے دیہا ڑی دار ،مزدور پیشہ طبقہ بری طرح متا ثر ہو رہا ہے تاجر راہنماؤں میاں عبدالحفیظ ، حافظ طاہر محمود ،ملک فاروق احمد،چوہدری اختر جلال نعیم ،راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے ،فرخ رضا ترمذی ،غلام فرید صا بری ،محمد حسین بھٹہ ،رانا مد ثر عدنان ،مہر نوید اختر گھبیسر ،مہر محمد نواز گھبیسرملک شاہد حمید ،ملک ارسلان عباس اعوان ،خواتین نمائندہ ارم خان ، ثا نیہ اکرم، کرن شہزادی ، ذکیہ ناز،کشور سیال سمیت دیگر تاجر ،سماجی ،شہری تنظیموں کے نمائندگا ن نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ نگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے حکام سے بجلی کی ترسیل نظام کی فوری بہتری کامطا لبہ کیا ہے۔وجھیانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں وگردونواح میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے کئی سالوں سے رات کو لوڈ مینجمنٹ کے نام پر گیس کی بندش جاری ہے جبکہ دن بھر بھی پریشر کم رہتا ہے سیاسی وسماجی کارکن نوید راحت ودیگرمعززین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صبع کام پر اور بچوں کے سکول جانے کے ٹائم گیس نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بغیر ناشتہ کیے بچوں اور بڑوں کو بھوکے جانا پڑھتا ہے رات کو بھی کھانا ٹائم سے نہیں ملتا خاتون خانہ آرام سے کھانا نہیں پکا سکتیں جس کی وجہ سے آئے روز گھروں میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ہماری وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی گیس وسائل سے ذمہ داروں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا اپیل ہے۔کوٹ سلطان سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ سلطان میں واپڈا نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے ،روزانہ صبح کے اوقات میں سہ پہر 3بجے تک بجلی بند رہنے سے شہریوں ،دکانداروں کا جینا محال ہو چا ہے ،رات کے اوقات میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بندکر کے شہریوں کو زلیل وخوار کیاجا رہا ہے جس سے کاروباری طبقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،تاجدار مدینہ تاجراتحادکے صدر مولوی اللہ ڈتہ ،نور النبی خان ،اللہ نواز خان سرگانی ،اشفاق فاکو ،آصف کلیم اور دیگر نے کہا کہ واپڈا نے جان بوجھ کر عوام کو زلیل وخوار کر نا شروع کر رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ واپڈا نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو لیہ کوٹ ادو روڈ بلاک کر کے طویل دھرنا دیں گے ۔
لوڈشیڈنگ