2017کیلئے خطرناک ملزمان کی نئی ریڈبک کی تیاری شروع

2017کیلئے خطرناک ملزمان کی نئی ریڈبک کی تیاری شروع

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی حکومت نے 2017ء کے لیے خطرناک ملزمان کی نئی ریڈبک تیارکرناشروع کردی ہے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

جس میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے خطرناک ملزمان کی مکمل تفصیلات‘ ان کے سروں پرانعام‘ ان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات کے ساتھ ساتھ خطرناک ملزمان کی تصاویرپبلک مقامات پرنصب کی جائیں گی تاکہ لوگ ان خطرناک ملزمان کے بارے میں متعلقہ پولیس کوآگاہ کرسکیں خطرناک ملزمان کی اطلاع دینے والے افرادکے نام صیغہ رازمیں رکھے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر