جہانیاں میں میگا سیوریج پراجیکٹ کا افتتاح 22 جنوری کو کیا جائیگا‘ کرم داد واہلہ

جہانیاں میں میگا سیوریج پراجیکٹ کا افتتاح 22 جنوری کو کیا جائیگا‘ کرم داد ...

جہانیاں (نا مہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی جہانیاں چوہدری کرم داد واہلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

جہانیاں کا درینہ سیوریج کے مسئلہ کو حل کر نے کے لیے میری پرپوزل پر 20کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے اس میگا پروجیکٹ کا افتتاح انشاء اللہ 22جنوری کو کیا جا ئے گا انھوں کہا کہ جہانیاں شہر کی سیوریج کا مسئلہ آئندہ تیس سال کے لیے حل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منتخب چیر مینوں اور کونسلر سے خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں کہا کہ اس کے علاوہ بھی 15کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے جو حلقہ میں ،میٹل روڈزسیوریج ، سولنگ اور ٹف ٹائلز کے لیے ہے اس کے ٹینڈر بھی بہت جلد ہو جائیں گے ان منصوبوں پر کام شرقوع ہو جائے گا اس موقعہ پر چوہدری وحید سردار سندھو، چوہدری اکرام الغنی ، چوہدری اکرم رفیق ، چوہدری عمران اشرف ، علی رضا شاہ ، چوہدری غلام سرور، چوہدری وارث باجوہ ،چوہدری زاہد سنگھیڑاسمیت دیگر چیرمین اور کونسلرز بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر