حکومت کا رواں سال مزید 10 ہزار پرائمری و مڈل سکول ختم کرنیکا فیصلہ

حکومت کا رواں سال مزید 10 ہزار پرائمری و مڈل سکول ختم کرنیکا فیصلہ

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب بھر میں ری ایلوکیشن،ریشنلائزیشن کے نام پر رواں سال 2017ء میں صوبہ بھر کے پرائمری و مڈل سطح کے مزید 10 ہزار سکول ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں مڈل اور پرائمری سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار رہ جائے گی ۔واضح (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال 2016ء میں بھی صوبہ بھر میں پرائمری و مڈل سطح کے 10 ہزار سکولوں کو ختم کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت آئندہ ڈیڑھ برس کے دوران پنجاب بھر میں پرائمری و مڈل سطح کے سرکاری سکولوں کی تعداد 40 ہزار تک لانا چاہتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر