سابق رجسٹرارزکریایونیورسٹی نے توہین عدالت کی رٹ دائرکردی

سابق رجسٹرارزکریایونیورسٹی نے توہین عدالت کی رٹ دائرکردی

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ملک منیر حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی رٹ دائر کردی ، بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ملک منیر حسین کو عدالت نے گزشتہ ہفتے بحال کرنے کا حکم دیا تھا ‘ ملک منیر کیمطابق تاحال ان کوجوائنگ کراکے ڈیوٹی نہیں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

دی گئی جس پر گزشتہ روز توہین عدالت کی رٹ دائر کردی ہے‘ عدالت نے یونیورسٹی حکام کو آج طلب کرلیا ہے،علاوہ ازیں ملک منیرحسین نے عدالت میں یونیورسٹی کی جانب سے دائر کی گئی سی ایم کیخلاف بھی درخواست دی ہے کہ اس کیس کو دوسر ی عدالت نہیں سن سکتی ‘اس لئے اس کیس کو جسٹس عرفان کی عدالت میں بھیجا جائے ۔

منیر حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر