پنجاب حکومت کانااہل پرائمری اساتذہ کوفارغ کرنے کامنصوبہ

پنجاب حکومت کانااہل پرائمری اساتذہ کوفارغ کرنے کامنصوبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے نااہل پرائمری ٹیچرزکوفارغ کرنے کامنصوبہ بنالیا‘ ٹیچرز ٹریننگ سروس کے تحت ٹیسٹ لیاجائے گا‘ 3بارفیل ہونے والوں کوفارغ کردیاجائیگااساتذہ میں تشویش کی لہردوڑگئی‘معلوم ہواہے کہ حکومت پنجاب نے پرائمری سکولز کے اساتذہ کی کارکردگی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

جانچنے کامنصوبہ بنایاہے جس کے تحت آئندہ گرمیوں کی چھٹیوں میں پرائمری سکولز کے اساتذہ کے ٹیچرزٹریننگ سروس کے تحت ٹیسٹ لئے جائیں گے جن میں فیل ہونے والے اساتذہ کومزید2مواقع دئیے جائیں گے‘ اگر انہوں نے ٹیسٹ پاس کرلیا تو ان کی ملازمت جاری رہے گی مسلسل3بارٹیسٹ میں ناکام ہونے والوں کوبرطرف کردیاجائیگاجبکہ جن اساتذہ کی مدت ملازمت25سال سے زائدہوچکی ہے‘ انہیں جبری ریٹائرکردیاجائیگاواضح رہے کہ اساتذہ کی ترقیاں بھی اسی ٹیسٹ کی بنیادپرکی جائیں گی حکومت کے اس فیصلے کامقصد تعلیمی معیاربہترکرناہے حکومت پنجاب کے مذکورہ فیصلے سے پرائمری سکول اساتذہ میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر