آتشزدگی سے محنت کش کا گھر جل کر خاکستر، بچی جاں بحق‘ 3بچے جھلس گئے

آتشزدگی سے محنت کش کا گھر جل کر خاکستر، بچی جاں بحق‘ 3بچے جھلس گئے

مٹھن کوٹ(نامہ نگار) نواحی علاقہ میں آتشزدگی سے ایک محنت کش کا گھر جل کر خاکستر ہو گیا آگ لگنے سے ایک معصوم بچی جاں بحق اور تین بچے جھلس کر زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق گذشتہ شب نواحی علاقہ مڈ مولوی میں ایک محنت کش غلام علی دریشک کے گھر کو اچانک آگ لگ گئی جس کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

نتیجہ میں ایک معصوم بچی نمرین جان بحق اور دس سال کی عمر تک کے تین بچے سمیرا، شبانہ اور چاندو جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا بتایا گیا ہے کہ آگ سے محنت کش کالاکھوں روپے مالیت کا مال مویشی بھی جل کر زخمی ہوا اور دیگر گھریلو سامان بھی جل کر خاکستر ہوا ہے آگ نے ساتھ والے مزید دو گھروں کو متاثر کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر