ضلع خانیوال کے 170 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں ‘ شدید مالی مشکلات سے دوچار

ضلع خانیوال کے 170 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں ‘ شدید ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان) ضلع بھر کے170ٹریفک پولیس اہلکار گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سے ان کے گھریلو حالات بہت خراب ہوچکے ہیں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس میں کمانڈراینڈ کنٹرول سسٹم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سے ریکارڈ ضلع سطح پر نہیں پہنچ سکا ماضی میں ٹریفک پولیس ڈویژنل ایس ایس پی کے ماتحت کام کرتی تھی اب ضلع میں ڈی پی او کے ماتحت آچکی ہے پولیس ترجمان کے مطابق اسی ماہ تنخواہیں ادا ہوجائیں گی ریکارڈ مکمل ہوچکا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر