ڈسٹرکٹ بار ملتان، مظفر گڑھ کے وکلاء آج ہڑتال کرینگے

ڈسٹرکٹ بار ملتان، مظفر گڑھ کے وکلاء آج ہڑتال کرینگے

ملتان،مظفرگڑھ (خبر نگار خصوصی، نامہ نگار) ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنز ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مختارہائیکورٹ کے لئے آج مکمل ہڑتال کرنے کے ساتھ اجلاس بھی منعقدکیاجائے گا اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوں گے۔اس ضمن میں بارعہدیداران کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورتحریک کے اہداف کیحصول اورآئینی مطالبات کے سلسلہ میں آج بروزجمعتہ المبارک مکمل ہڑتال ہوگی اوروکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔اس طرح ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری عمر حیات کے مطابق باراوربینچ کے امورزیربحث لانے کے لئے ساڑھے 10 بجے دن اجلاس منعقد کیا جائیگاجس میں بینچ سے منسلک بارایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ آج خود مختیار ہائی کورٹ اور الگ صوبہ کے قیام کیلئے فل ڈے ہڑتال کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر