اختیارات کا تعین باقی‘ زراعت توسیع میں 2 ہزار سال پرانا نظام لانیکا فیصلہ

اختیارات کا تعین باقی‘ زراعت توسیع میں 2 ہزار سال پرانا نظام لانیکا فیصلہ

ملتان(سپیشل رپورٹر) وزارت زراعت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع کو 2000کی پرانے نظام کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابھی تک فنانشل پاورز اور اختیار کا تعین ہونا باقی ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان ڈویثر ن رانا احمد منیر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فصل کپاس اور گندم کے فیلڈ میں جاری حکومتی سکیموں کو کامیابی سے چلایا جارہاہے ضلعی انتظامیہ کی تحویل سے محکمہ زراعت کے تمام اہلکاروں کو واپس طلب کرلیا گیاہے اس نظام سے زراعت توسیع کو کافی فروغ ملے گا حکومت کی ہدایت پر پہلی دفعہ سیڈ ایکٹ کے مطابق سیڈ ڈیلروں کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے جس کیلئے 17فروری 2017تک تمام سیڈ کا کاروبار کروانے والوں کو فوری طور رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں سیڈ ڈیلرز محکمہ زراعت کے افسران سے مفت دراخوست فارم حاصل کرسکتے ہیں اس عمل سے صوبے بھر میں غیر معیاری سیڈ کی فروخت بند ہوجائیگی۔

رانا احمد منیر

مزید : ملتان صفحہ آخر