مدمقابل امیدوار دستبردار چوہدری عقیل گوندل دنیا پور بار کے بلا مقابلہ صدر‘رانا عظمت بھی بلا مقا بلہ لائبریری سیکرٹری بن گئے
دنیا پور ( نامہ نگار ) دنیا پور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جو کل 14جنوری کو منعقد ہونا ہیں اس میں صدارت کے لئے چوہدری عقیل گوندل اور چوہدری عبدالخالق بھنڈر کے لئے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ون ٹو ون مقابلہ تھا لیکن گزشتہ روز چوہدری عبدالخالق بھنڈر نے چیئرمین الیکشن بورڈ منور اسلم چوہدری کو الیکشن نے دستبرادری کی درخواست دیدی جس پر چوہدری عقیل گوندل بار کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ کے لئے رانا عظمت علی اور رانا فیاض عظیمی کے درمیان مقابلہ تھا تاہم رانا فیاض عظیمی نے بھی دستبرداری کے لئے تحریری طور پر درخواست دیدی ہے جس سے رانا عظمت علی بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ دیگر نشستو ں پر بھی بعض امیدوارو ں کے دستبردار ہونے کی توقع ہے تاہم سیکرٹری کی سیٹ پر خواجہ ریاض اور رانا جاوید کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔