ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مختلف پروگرامز کی سپانسر شپ کیلئے ملکی،غیرملکی فرمز سے رابطے شروع

ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مختلف پروگرامز کی سپانسر شپ کیلئے ملکی،غیرملکی فرمز سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)ہیڈ آفس کے احکامات پر ٹی ڈی سی پی کے تمام ریجنل دفاتر نے بارہویں ڈیزرٹ جیپ(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ریلی2017ء کے مختلف پروگرامز کی سپانسر شپ کیلئے ملکی اور غیرملکی فرمز سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔فروری2017ء میں منعقد ہونے والی بارہویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کو ایک روز سے بڑھا کر دوروزہ کردیا گیا ہے جبکہ اس کی تیاری اور انتظامات ابھی سے شروع کردئیے گئے ہیں ٹی دی سی پی حکام کے مطابق مجموعی طور پر ریلی تین روزہ ہوگی جس میں ریلی سے ایک روز پہلے آتش بازی،کیمل وڈاچی ڈانس،ثقافتی رنگ اور دیگر تقریبات بھی منعقد ہونگی۔قدیمی اور تاریخی قلعہ دراوڑ سے شروع ہونے والی ڈیزرٹ جیپ ریلی کو اس دفعہ دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جس کے تحت ریس کے پہلے روز سٹاک گاڑیوں کی ریس ہوگی جو195کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی جبکہ دوسرے روز پری پیڈ گاڑیاں کی ریس ہوگی جو485کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔