پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنیکا کام تیزی سے جاری ہے‘ مرتضیٰ محمود

پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنیکا کام تیزی سے جاری ہے‘ مرتضیٰ محمود

صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کاکام تیزی سے جاری ہے صادق آباد میں اپنا آفس قائم کر کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے خود بیٹھوں گا ‘بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلہ میں عوام اور منتخب نمائندوں نے پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ تیسرے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

مرحلہ میں زبردستی ہارس ٹریڈنگ کر کے نتائج کو چرایا گیا ہے ضلع رحیم یارخان کے با شعور عوام حکمرانوں کی طرف سے کی گئی دھاندلی پر مسلم لیگ ن کا احتساب کرینگے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر